4 مئی 2017 - 17:59
معرفت کے بغیرہمارا انتظاراپنےمطلوبہ مقصد تک نہیں پہنچ سکتا ہے

ہمیں معلوم ہونا چاہیےکہ ہمارے انتظارکا مقصد کہاں ہے؟ کیونکہ ممکن ہےکہ ایک دن ہم دیکھیں کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاراورمسلمان ہونے اوراپنے آپ کو امام زمانہ علیہ السلام کا منتظرقراردینے کےباوجود ایسے راستے پرگامزن ہوں کہ جو کسی اور مقصد پرختم ہوتا ہو۔

ابنا: مہدویت تخصصی سنٹرکے سربراہ حجۃ الاسلام مجتبیٰ کلباسی نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کےدوران عشرہ مہدویت کے وجہ تسمیہ کے بارے میں کہا ہے کہ دنیا، معاشرے اور تمدنوں کے مستقبل سے مربوط ہونے کی وجہ سے دینی معارف میں مسئلہ مہدویت کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں ںےمزید کہا ہےکہ اس موضوع کی وضاحت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے مسائل کی وضاحت کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ ہم جان لیں کہ ہمارا ہدف اورمقصد کہاں ہے؟ کس جانب حرکت کریں؟
حجۃ الاسلام کلباسی نےکہا ہےکہ اس موضوع سے آگاہی انتہائی ضروری ہے کیونکہ ممکن ہے کہ ایک دن ہم دیکھیں کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاراورمسلمان ہونے اوراپنے آپ کو امام زمانہ علیہ السلام کا منتظرقراردینے کے باوجود ایسے راستے پرگامزن ہوں کہ جو کسی اور مقصد پرختم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ ابتداء سے ہی اس کی صحیح تعریف نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ یہی وجہ ہے کہ ملک میں مہدوی سرگرمیاں انجام دینے والی کمیٹی کی اعلیٰ کونسل نے اس سال عشرہ مہدویت کے لیے(معاشرہ اورراہ ہموارکرنے والی حکومت) کے نام کا انتخاب کیا ہے تاکہ مولفیں، نامہ نگار، خبررساں ایجنسیاں، ذرائع ابلاغ اورمحققین اس میدان میں اپنی سرگرمیاں انجام دے سکیں اورپھران کی ان سرگرمیوں سے استفادہ کیا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169